حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا میں دی ایج (The Age) نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں حصہ لینے والے آسٹریلوی طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں سے روک دیا گیا یا عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف میلبورن نے بدھ کے روز احتجاج کے دوران کیمپس کی ایک عمارت پر قبضہ کرنے والے بعض طلباء کو ای میل بھیج کر ان کے خلاف تادیبی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔
موناش یونیورسٹی (Monash University Clayton Campus) کے ایک طالب علم نے گفتگو کے دوران کہا: موناش نے پہلے سے ہی ہمیں حتی کیمپس کے لان میں قدم رکھنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
ان احتجاجی کیمپوں کے قیام میں مدد کرنے والے موناش کے ایک اور "کورکووچ" نامی طالب علم نے یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا: یونیورسٹی کی طرف سے یہ تادیبی کارروائی آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ طلباء کے یہ احتجاجات اسرائیل کی حمایت کرنے والی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ یونیورسٹی کے تعلقات کے خلاف احتجاج ہیں۔
اسی طرح لیٹروب یونیورسٹی (La Trobe University) نے بھی یونیورسٹی کے احاطہ میں لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔